بھارت کوروناوائرس کی شدید لپیٹ میں، متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ بھارت میں کووڈ-19 کے مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 19 ہزار 665 ہوگئی ہے جب کہ 20 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور دنیا بھر میں تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے

1451505
بھارت کوروناوائرس  کی شدید لپیٹ میں،  متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 19 ہزار 665 ہوگئی ہے اور اس طرح  اتنی بڑی تعداد میں کیسز کی وجہ سے بھارت دنیا بھر میں کورنا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں  تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ بھارت میں کووڈ-19 کے مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 19 ہزار 665 ہوگئی ہے جب کہ 20 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور دنیا بھر میں تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

دارالحکومت نئی دہلی، ممبئی اور دیگر بڑے شہروں میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تمام ہی اسپتالوں میں کورونا وارڈز بھر چکے ہیں اور زیادہ تر مریض وینٹی لیٹر نہ ملنے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے جب کہ دیہاتوں میں حالت مزید خراب ہے۔  مودی سرکار کورونا وبا سے بھی شکست کھا گئی۔

بھارت میں کورونا وبا کی ابتدا میں ہی اچانک سخت لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا، اندرون ملک ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں مزدور شہروں میں پھنس گئے تھے اور اپنے گاؤں جانے کے دوران مختلف حادثات میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔



متعللقہ خبریں