افغانستان: اوپر تلے دو بم حملے، 10 پولیس اہلکار ہلاک

صوبہ ننگرہار اور صوبہ زابل میں بم حملوں کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے

1450753
افغانستان: اوپر تلے دو بم حملے، 10 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبوں ننگرہار اور زابل میں بم حملوں کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

ننگرہار گورنر دفتر کے ترجمان عطااللہ ہوگیانی کے مطابق تحصیل کُزکنار کے مرکز میں بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ حملہ کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبہ زابل  کے ضلع شینکے کے گورنر امیر جان الکوزائے کے مطابق ضلعے میں اوپر تلے دو بم حملے کئے گئے جن کے نتیجے میں6 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں