چین کے ساتھ سرحدی تنازعے کے بعد بھارت 5.2 ارب ڈالر کا اسلحہ خرید لیا

21 عدد مگ۔29 روس سے، 12 عدد سوک ہوئی سی۔30 انڈین ایرونیٹکس   فرم  سے  خریدے جانے  کی منظوری

1448141
چین کے ساتھ سرحدی تنازعے کے بعد بھارت 5.2 ارب ڈالر کا اسلحہ خرید لیا

بھارت کی جانب سے 5.2 ارب ڈالر  مالیت کے اسلحہ کی خرید۔۔

بھارتی و زارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا  گیا ہے کہ مسلح قوتوں اور سرحدی  تحفظ میں تقویت لائے جانے کے دائرہ کار میں 21 عدد مگ۔29 روس سے، 12 عدد سوک ہوئی سی۔30 انڈین ایرونیٹکس   فرم  سے  خریدے جانے  کی منظوری مل  گئی ہے۔

اس رقم کا 4.1 ارب ڈالر مقامی فرموں سے اسلحہ اور فوجی سازو سامان کی خرید پر خرچ کیا جائیگا۔

دوسری جانب 36 عدد رافالے قسم کے لڑاکا  طیاروں کے لیے 2016 میں فرانس  کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے دائرہ عمل میں مذکورہ طیاروں میں سے 6 کی رواں ماہ کے آخیر تک بھارت کو حوالگی متوقع ہے۔

خیال رہے کہ ہندوستان نے  یہ قدم چین کے ساتھ وادی گلوان میں سرحدی جھڑپ کے بعد اٹھایا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں