بنگلہ دیش: 2 کشتیوں میں تصادم ،28 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں ایک مسافر کشتی کے ایک اور کشتی سے ٹکرا کر ڈوبنے کے سبب28 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

1445305
بنگلہ دیش: 2 کشتیوں میں تصادم ،28 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں ایک مسافر کشتی کے ایک اور کشتی سے ٹکرا کر ڈوبنے کے سبب28 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ دارالحکومت ڈھاکہ کے قریب دریائے بُوڑھی گنگا میں فراز گنج کے علاقے میں پیش آیا۔

بنگلہ دیشی میڈیا نے کشتی کے ایک مسافر کے حوالے سے بتایا کہ اس پر 100 کے قریب مسافر سوار تھے۔

بنگلہ دیش کے ادارہ برائے آبی  آمدو رفت کے سربراہ کموڈور غلام صادق نے قبل ازیں بتایا تھا کہ 10 سے 15 کے قریب مسافر تیر کر کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے جبکہ بقیہ لوگ لاپتہ تھے۔

مقامی فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار کے مطابق اب تک 28 لاشوں کو دریا سے نکالا جا چکا ہے۔



متعللقہ خبریں