افغانستان: طالبان کے ساتھ جھڑپ میں 5 سکیورٹی اہلکار اور 4 طالبان ہلاک

طالبان عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 5 سکیورٹی اہلکار اور 4 طالبان ہلاک ہو گئے

1444857
افغانستان: طالبان کے ساتھ جھڑپ میں 5 سکیورٹی اہلکار اور 4 طالبان ہلاک

افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 5 سکیورٹی اہلکار اور 4 طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبہ کندز کے گورنر عصمت اللہ مرادی کے مطابق عسکریت پسندوں کی طرف سے تحصیل امام صاحب  کے علاقے بہمال کوچا کی فوجی چوکی پر حملے کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی۔

جھڑپ کے نتیجے میں 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ طالبان کی طرف سے بھی 4 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

تاہم طالبان کی طرف سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں