کوئی چینی فوجی بھارتی علاقے میں داخل نہیں ہوا، نریندرا مودی

بھارت امن اور دوستی چاہتا ہے لیکن وہ اسلحہ کی نال  پر  خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا

1439773
کوئی چینی فوجی بھارتی علاقے میں داخل نہیں ہوا، نریندرا مودی

بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی  نے  چینی فوج کے ساتھ سرحدوں پر ہونے والی جھڑپ کے بعد اپنے بیان میں  کہا ہے کہ چینی فوجی دستے ہندوستان کی سر زمین میں داخل نہیں ہوئے۔

بھارت  اور چین کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے بلائی  گئی آل پارٹیز کانفرنس میں وزیر اعظم نے کہا  کہ’’ چین سے  کوئی بھی فوجی  ہمارے علاقے میں داخل ہوا نہیں ہوا اور نہ  ہی کسی پوسٹ پر قبضہ ہوا ہے‘‘

اس اجلاس میں کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی سمیت مختلف جماعتوں کے رہنما آن لائن شامل ہوئے اور اجلاس کا آغاز ہلاک ہونے والے 20 فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کر کے کیا گیا۔

انڈیا کے خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس میں کہا گیا کہ بھارت امن اور دوستی چاہتا ہے لیکن وہ اسلحہ کی نال  پر  خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، کیونکہ ہماری اولیت ملکی  حاکمیت کا دفاع کرنا ہے۔

خیال رہے کہ لاڈکہ علاقے میں 15 جون کے روز چینی اور بھارتی  سرحدی قوتوں کے درمیان جھڑپ میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں