جنوبی چین کے اسکول میں چاقو زنی کا واقعہ ،39 بچے زخمی

جنوب مغربی چین کے ایک پرائمری اسکول میں سیکیورٹی گارڈ کی طرف سے کیے گئے چاقو کے ایک حملے میں قریب 39 بچے زخمی ہوگئے جن میں سے چند کی حالت نازک ہے

1429218
جنوبی چین کے اسکول میں چاقو زنی کا واقعہ ،39 بچے زخمی

جنوب مغربی چین کے ایک پرائمری اسکول میں سیکیورٹی گارڈ کی طرف سے کیے گئے چاقو کے ایک حملے میں قریب 39 بچے زخمی ہوگئے۔

سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق تین افراد شدید زخمی ہوئے، جن میں ایک طالب علم اور اسکول کا پرنسپل شامل ہے۔

یہ حملہ گوانگسی کے علاقے میں ووزہو شہر کے قریب ہوا۔

50 سالہ سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں