ہانگ کانگ کے معاملے میں ٹرمپ کے دعووں پر چین کا رد عمل

ہانگ کانگ چین کا ایک ناقابل علیحدہ حصہ ہے۔  امریکی بیانات  دہرے معیار کی ماہیت کے حامل ہیں

1427091
ہانگ کانگ کے معاملے میں ٹرمپ کے دعووں پر چین کا رد عمل

حکومتِ ہانگ کانگ نے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے چینی قومی عوامی کانگرس میں قبول کردہ قومی سلامتی قانون کے بارے میں بیان  پر ردِ عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

شن ہوا خبر ایجنسی کی خبر کے مطابق چین کی ہانگ کانگ خصوصی ادارتی علاقائی حکومت  کے دفترِ ترجمان کے اعلان کے مطابق امریکی انتظامیہ کا چین کے ہانگ کانگ کے حوالے سے  بیانات باعثِ افسوس ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق ہانگ کانگ چین کا ایک ناقابل علیحدہ حصہ ہے۔  امریکی بیانات  دہرے معیار کی ماہیت کے حامل ہیں۔

قومی مطابقت قانون  ہانگ کانگ معاشرے کو ’’استحکام سے ہمکنارکرنے‘‘ کا مقصد رکھتا ہے۔  اور ہانگ کانگ کے عوام کی آزادیپر کاری ضرب لگانے کے الزامات اور دعوے سر اسر غلط ہیں۔  امریکہ سمیت ہر ملک کو اپنی سلامتی کت تحفظ کے لیے قانونی قواعدو ضوابط موجود ہیں۔

 



متعللقہ خبریں