چین: جنگل کی آگ 19 افراد کو نگل گئی

صوبہ سیچووان میں جنگل کی آگ بجھانے کے کاموں میں شریک 19 افراد ہلاک ہو گئے

1388175
چین: جنگل کی آگ 19 افراد کو نگل گئی

چین کے صوبہ سیچووان میں جنگل کی آگ بجھانے کے کاموں میں شریک 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

شین ہوا خبر رساں ایجنسی نے شی چانگ شہر کے اطلاعاتی مرکز کے حوالے سے کہا ہے کہ کل مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے ایک فارم ہاوس میں لگنے والی آگ تیز ہوا کے اثر سے مختصر وقت میں قریبی پہاڑی علاقے تک پھیل گئی۔

بیان کے مطابق آگ بجھانے والی ٹیم رات 2 بجے کے قریب ہوا کے اچانک رُخ تبدیل کرنے سے شعلوں میں محصور ہو کر رہ گئی۔

تلاش و بچاو کے کاموں کے دوران ٹیم کے 18 افراد پر مشتمل فائر بریگیڈ کے عملے اور ان کے رہنما محکمہ جنگلات کے ملازم کی لاشوں تک رسائی ہوئی ہے۔

روزنامہ چائنہ ڈیلی کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے فائر بریگیڈ کے 3 افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں