چین میں ہلاکتوں کی تعداد میں بدستور اضافہ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 افراد ہلاک،  جبکہ99 نئے مریضوں کی تشخیص

1373798
چین میں ہلاکتوں کی تعداد میں  بدستور اضافہ

چین میں کووڈ۔19  مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 72 ہو گئی ہے۔

اس ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 افراد ہلاک،  جبکہ99 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس نئی تعداد کے ساتھ  وائرس  سے متاثرہ 5 ہزار 489 افراد کی حالت تشویش ناک  ہے تو مجموعی طور پر 80 ہزار 651 افراد اس مرض سے نبرد ِ آزما ہیں۔

صوبہ ہوبائے میں  12 دسمبر کو منظر عام پر آنے والے کووڈ۔19 وائرس کے بعد  ترکی سمیت متعدد ممالک نے   اس صوبے میں محصور ہونے والے اپنے اپنے شہریوں کی وطن واپسی کو ممکن بنایا تھا۔

 



متعللقہ خبریں