طالبان امن مذاکرات چاہتے ہیں تو پاکستان سے نکل جائیں: اشرف غنی

اشرف غنی نے  صوبہ ننگر ہار  کے دورے کے دوران  ایک بیان میں کہا کہ طالبان  نے  ہمیں   مقید طالبان کی رہائی    کا کہا ہے جسکے جواب میں  ہماری بھی شرط ہے کہ طالبان پاکستان سے اپنے انخلا کو ممکن بنائیں

1371451
طالبان امن مذاکرات چاہتے ہیں تو پاکستان سے نکل جائیں: اشرف غنی

 افغان صدر اشرف غنی نے  کہا ہے کہ  طالبان سے  امن مذاکرات  کےلیے ضروری ہے کہ وہ  پاکستان سے اپنا انخلا ممکن بنائیں۔

 اشرف غنی نے  صوبہ ننگر ہار  کے دورے کے دوران  ایک بیان میں کہا کہ طالبان  نے  ہمیں   مقید طالبان کی رہائی    کا کہا ہے جسکے جواب میں  ہماری بھی شرط ہے کہ طالبان پاکستان سے اپنے انخلا کو ممکن بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان سے   پس پردہ یا خفیہ  کے بجائے   متعین کردہ وفود کے درمیان  مذاکرات ہونگے۔

 طالبان کے دوبارہ حملوں کے بارے میں  افغان صدر کا کہنا تھا  کہ غیر ملکیوں کے  خلاف حملے بند مگر افغانوں کے خلاف حملے جاری رکھنے  کا یہ   کونسا جہاد ہے ؟

 یاد رہے کہ   اشرف غنی نے  گزشتہ دنوں  طالبان کے 5 قیدیوں کو رہا  کرنے    کا مطالبہ  مسترد کر دیا تھا۔

 اس دوران    طالبان  عسکریت پسندوں نے صوبہ قندوز   میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کر دیا جس میں 16 فوجی  ہلاک ہو گئے۔

 قندوز کی ضلعی شوری کونسل کے نائب صدر  صفی اللہ  عامری    کے مطابق ، عسکریت پسندوں نے  قندوز کے علاقے باغ شرکت  میں واقع ای اڈے پر حملہ کر دیا ۔

 اس حملے میں 16 فوجی ہلاک  ہوئے جس کے بعد کی گئی کاروائی میں طالبان کو بھی کافی جانی نقصان اٹھانا پڑا  ہے ۔

 



متعللقہ خبریں