افغانستان: امریکہ کا طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ

بتایا گیا ہے کہ طالبان کی جانب سے افغان فوج پر حملوں کے نتیجے میں 20 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد امریکہ نے عسکریت پسندوں پر فضائی حملہ کردیا۔

1371912
افغانستان: امریکہ کا طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ

افغانستان میں امن کے لیے دو اہم فریق طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد بھی حالات میں بہتری نظر نہیں آرہی اور طالبان کی جانب سے افغان فوج پر حملوں کے نتیجے میں 20 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد امریکہ نے عسکریت پسندوں پر فضائی حملہ کردیا۔

واضح رہے واشنگٹن کی جانب سے امریکہ-طالبان معاہدے کے بعد طالبان جنگجوؤں پر یہ پہلا فضائی حملہ ہے۔

دوسری جانب طالبان کے حملوں کے بعد امریکا نے بھی صوبے ہلمند میں عسکریت پسند گروہ کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا.

امریکی افواج کے ترجمان نے بتایا کہ امریکا نے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان پر فضائی حملہ کیا۔

افغانستان میں امریکی افواج کے ترجمان کرنل سونی لیگیٹ کا کہنا تھا کہ "طالبان جنگجو  افغان فوج کی چوکیوں  پر مسلسل حملے کر رہے ہیں جو کہ  ان حملوں کو روکنے کے لیے دفاعی حملہ تھا"۔

خیال رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے سیاسی سربراہ ملا عبدالغنی برادر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں