ٹرمپ کا اشرف غنی کو فون،امن معاہدے پر مبارک باد کا پیغام

صدر اشرف غنی نے گزشتہ  درمیانی شب اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ فون پر گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے افغان قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور امن عمل کے اگلے مرحلے کے لیے افغانستان کی صلاحیت کو سراہا

1369769
ٹرمپ کا اشرف غنی کو فون،امن معاہدے پر مبارک باد کا پیغام

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ اُنہیں امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ نے فون کیا اور امن معاہدے سے متعلق حالیہ پیش رفت پر مبارک باد دی ہے۔

صدر اشرف غنی نے گزشتہ  درمیانی شب اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ فون پر گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے افغان قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور امن عمل کے اگلے مرحلے کے لیے افغانستان کی صلاحیت کو سراہا۔

یاد رہے کہ  ہفتے کے روز طالبان اور امریکہ کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔

اس معاہدے کے تحت امریکہ کو آئندہ 14 ماہ میں افغانستان سے مکمل فوجی انخلا کرنا ہے اور اس دوران طالبان اور افغان حکومت کے درمیان بین الافغان مذاکرات ہوں گے۔

اس معاہدے کے تحت افغان حکومت کی قید میں موجود 5000 طالبان قیدیوں کو رہا کرنا ہے جب کہ طالبان بھی اپنی قید میں موجود لگ بھگ ایک ہزار افغان اہلکاروں کو رہا کرنے کے پابند ہیں۔

تاہم اشرف غنی نے  گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ افغان حکومت نے 5000 طالبان قیدیوں کی رہائی کا کوئی وعدہ نہیں کیا، کیونکہ یہ  خالصتاً ملک کا اندرونی معاملہ ہے۔

 



متعللقہ خبریں