تھائی لینڈ میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے پہلی موت

کووِڈ۔19 کا ایک 35 سالہ مریض ہلاک ہو گیا ہے اور یوں وائرس کی وجہ سے ملک میں پہلی موت واقع ہو گئی ہے: بنکاک پوسٹ

1369395
تھائی لینڈ میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے پہلی موت

تھائی لینڈ میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے پہلی دفعہ ایک ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے۔

روزنامہ بنکاک پوسٹ  کی خبر کے مطابق کووِڈ۔19 کا ایک 35 سالہ مریض ہلاک ہو گیا ہے اور یوں وائرس کی وجہ سے ملک میں پہلی موت واقع ہو گئی ہے۔

شعبہ بیماریوں کی روک تھام کے ڈائریکٹر جنرل سووانہ چائی  نے کہا ہے کہ مریض کو ڈینگی بخار کی تکلیف سے ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں اس میں ڈینگی کے ساتھ ساتھ کورونا کی بھی تشخیص ہوئی ۔ مریض  وائرس کے سبب ہلاک ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں اس وقت تک 42 افراد میں کووِڈ۔19 کی تشخیص ہو چکی ہے۔


ٹیگز: #کووِڈ۔19

متعللقہ خبریں