چین: کووِڈ۔19 کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 872 تک پہنچ گئی

ملک میں اس وقت تک 2 ہزار 872 افراد کووِڈ۔19 کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں اور وائرس کے مریضوں کی تعداد 79 ہزار 842 تک پہنچ گئی ہے

1369322
چین: کووِڈ۔19 کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 872 تک پہنچ گئی

چین میں کووِڈ۔19 وباء کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 872 تک پہنچ گئی ہے۔

چین نیشنل ہیلتھ کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق ملک میں اس وقت تک 2 ہزار 872 افراد کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے 2 کا تعلق ہانگ کانگ سے ہے اور وائرس کے مریضوں کی تعداد 79 ہزار 842 تک پہنچ گئی ہے۔

ایسے افراد جن میں کووِڈ۔19 کا شبہ ہے 851 تک اور زیرِ نگرانی رکھے گئے افراد کی تعداد 51 ہزار 856 ہے جبکہ صحت یابی کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کئے گئے افراد کی تعداد 41 ہزار 625 تک پہنچ گئی ہے۔

علاوہ ازیں ملک میں وباء کی وجہ سے حالیہ 24 گھنٹوں میں 35 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

573 نئے مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور 34 افراد کی ہلاکتوں کے ساتھ بیماری کا مرکزی صوبہ ہوبئی سر فہرست ہے علاوہ ازیں ایک شخص صوبہ ہنان میں ہلاک ہوا ہے۔

چین کے خود مختار علاقوں میں سے ہانگ کانگ میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 95 تک اور ماکاو میں 10 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ کووِڈ۔19 بارہ  دسمبر کو چین کے صوبہ ہوبئی کے شہر ووہان سے ابھرا جس کے بعد ترکی سمیت متعدد ممالک  نے اس شہر سے اپنے شہریوں کو نکال لیا تھا۔

وائرس کے قلیل مدت میں نہ صرف پورے شہر بلکہ دیگر ممالک میں بھی پھیلنا شروع ہونے کے بعد عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا تھا۔


ٹیگز: #کووِڈ۔19

متعللقہ خبریں