نومبر میں مستعفی ہو جاوں گا: مہاتیر محمد

ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ نومبر میں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون اجلاس  کے بعد استعفی  دے دوں گا جس کا فیصلہ  عوامی انصاف پارٹی کے چیئر مین انور ابراہیم سے مشورہ کرنے کے بعد کیا ہے

1362264
نومبر میں مستعفی ہو جاوں گا: مہاتیر محمد

 ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے        کہا ہے کہ  میں اس سال    مستعفی ہوجاوں گا۔

 انہوں نے کہا کہ نومبر میں      ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون اجلاس  کے بعد استعفی  دے دوں گا جس کا فیصلہ  عوامی انصاف پارٹی کے چیئر مین انور ابراہیم سے مشورہ کرنے کے بعد    کیا ہے ۔

 مہاتیر محمد نے  کہا کہ  عہدہ ترک کرنے کا  میرا یہ فیصلہ  پرانا ہے  جس کا ماضی میں تذکرہ کر چکا ہوں  ،مخلوط حکومت میں شامل سیاسی جماعتیں  اپنے تیئں جو بھی فیصلہ کریں  مگر میں   اپیک اجلاس کے بعد ہی مستعفی ہوں گا۔

 مہاتیر محمد  9 مئی سن 2018    میں اقتدار پر فائز ہوئے تھے جنہوں نے کہا تھا کہ میں 2 سال بعد اپنا عہدہ ترک کردوں گا۔

 



متعللقہ خبریں