چین کووِڈ وائرس سے جنگ لڑ رہا ہے، جانی نقصان ایک ہزار 368 افراد

ملک بھر میں ایک ہزار 368 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کُل مریضوں کی تعداد 59 ہزار 883  ہے

1358549
چین کووِڈ وائرس سے جنگ لڑ رہا ہے، جانی نقصان ایک ہزار 368 افراد

چین میں نیوکورونا وائرس ڈبل نمونیہ Covid-19  وبا ء کے مرکزی علاقے صوبہ ہوبئی میں حالیہ 24 گھنٹوں میں مزید 242 افراد کی ہلاکت سے ملک بھر میں جانی نقصان  کے اعداد و شمار ایک ہزار 368 افراد تک پہنچ گئے ہیں۔

چین نیشنل ہیلتھ کمیشن کی طرف سے صورتحال کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم صورتحال کو انٹر نیٹ سے لمحہ بہ لمحہ تعاقب کرنے والے پلیٹ فورموں کی طرف سے "ملک بھر میں کووِڈ۔19 وباء  کی کرنٹ صورتحال" کے نام سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  ملک بھر میں ایک ہزار 368 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کُل مریضوں کی تعداد 59 ہزار 883  ہے۔

دوسری طرف چین کمیونسٹ پارٹی نے ہوبئی کے پارٹی سیکرٹری جیانگ چاولیانگ  کو وباء کے آغاز سے لے کر اب تک صوبے میں کمزورکارکردگی  کی وجہ سے عہدے سے برطرف کر کے ان کی جگہ شنگھائی کے سابق بلدیہ مئیر یِنگ یونگ  کو متعین کر دیا ہے۔

علاوہ ازیں چین پیپلز لبریشن فورسز  کی مختلف یونٹوں سے 2 ہزار 600 فوجی ہیلتھ اسٹاف کو ووہان بھیج دیا گیا ہے۔

ان تازہ تعیناتیوں سے وباء کے آغاز سے لے کر اب تک ووہان میں فوجی ہیلتھ اسٹاف کی کمک 4 ہزار افراد سے تجاوز کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ کووِڈ۔19 وائرس چین کے شہر  ووہان سے 12 دسمبر 2019 کو ابھرا اور قلیل مدت میں ایک وباء کی شکل میں نہ صرف ملک بھرمیں بلکہ بیرونی ممالک میں بھی پھیل گیا۔

وباء کی شدت کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت  نے "ہنگامی حالت" کا اعلان کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں