چین: کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 909 تک پہنچ گئی

چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 909 تک اور وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 ہزار 171 تک پہنچ گئی ہے

1356161
چین: کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 909 تک پہنچ گئی

چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 909 تک اور وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 ہزار 171 تک پہنچ گئی ہے۔

چین نیشنل ہیلتھ کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ملک بھر میں تیزی سے پھیلتے اور نئے نام کے ساتھ' نیو کورونا وائرس ڈبل نمونیہ' NCP وباء کی وجہ سے ایک ہانگ کانگ سمیت کُل  909 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 ہزار  171 ہے جن میں سے 6 ہزار 500 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

نیو کورونا وائرس ڈبل نمونیہ' NCP وباء کی وجہ سے  ملک بھر میں مزید 97   افراد ہلاک ہو گئے ہیں جو حالیہ 24 گھنٹوں کا بلند ترین جانی نقصان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 3 ہزار 26 نئے کورونا وائرس مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

چین کی مرکزی حدود سے باہر ہانگ کانگ خود مختار علاقے میں کورونا وائرس  کے مریضوں کی تعداد  36 تک اور ماکاو خود مختار علاقے میں 10 تک پہنچ گئی ہے۔

 نیو کورونا وائرس ڈبل نمونیہ' NCP وباء نے ایک ماہ کی قلیل مدت میں SARS وائرس کی ایک سال کی ہلاکتوں کی تعداد کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا میں 2002۔2003 میں ابھرنے والی SARS متعدی بیماری کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 774 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں سے اکثریت چینی باشندوں کی تھی۔

حالیہ وائرس نیو کورونا وائرس ڈبل نمونیہ' NCP کی 12 دسمبر 2019 میں ابتدائی طور پر چین کے صوبے ہوبئے کے شہر ووہان میں  تشخیص کی گئی۔ وائرس مختصر مدت میں پورے شہر اور دیگر ممالک میں پھیل گیا جس پر عالمی ادارہ صحت کی طرف سے ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں