چین کے کورونا وائرس کے مقابل متعدد ممالک میں حفاظتی اقدامات

قطر نے بھی 3 فروری سے چین کے لئے پروازیں معطل کر دیں، بنگلہ دیش نے کورونا وائرس کی وجہ سے چینی شہریوں کے لئے سرحد پر ویزے کی فراہمی کو التوا میں ڈال دیا

1351612
چین کے کورونا وائرس کے مقابل متعدد ممالک میں حفاظتی اقدامات

چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی دفعہ ملک سے باہر  ہلاکت کی خبر موصول ہوئی ہے۔

فلپائن میں کورونا وائرس کے 2 مریضوں میں سے ایک ہلاک ہو گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق گذشتہ ہفتے فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں کھانسی اور گلے میں درد کی شکایت سے ڈاکٹر کے پاس جانے والے ایک 44 سالہ چینی باشندے میں کورونا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے اور مریض وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گیا ہے۔

وائرس کی وجہ سے چین میں بھی اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اس وقت تک وائرس کی وجہ سے 304 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، 14 ہزار 308 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 2 ہزار 110 کی حالت نازک ہے۔

چین کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات ادا نہیں کی جائیں گی بلکہ انہیں ہسپتالوں سے قریب  جگہوں پر  جلا دیا جائے گا۔

چین میں وبا کے مرکز یعنی صوبہ ہوبئیی اور وباء پھوٹنے کے شہر  ووہان میں راستوں اور بپلک ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے  ۔

شہر کو قرنطینہ  میں لے لیا گیا ہے۔ وائرس پر قابو پانے کے لئے سفر اور کاروباری مصروفیات کو بھی محدود کر دیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے۔

جاپان میں بھی مریضوں کی تعداد 20 تک پہنچ رہی ہے اور صوبہ ہوبئیی سے پاسپورٹ لینے والے افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔

آسٹریلیا میں بھی 10 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور چین سے آنے والے  مسافروں کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

اسرائیل انتظامیہ نے بھی کورونا وباء کی وجہ سے 50 چینی باشندوں کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی۔

متعدد یورپین ممالک  نے ووہان سے اپنے شہریوں کو نکال لیا ہے۔ یورپی باشندوں کو 2 طیاروں کی مدد سے فرانس اور برطانیہ لے جایا گیا ہے۔

جرمنی نے بھی فوجی طیارے کے ذریعے اپنے شہریوں کو چین سے نکال لیا ہے۔

انڈونیشیا نے بھی اپنے 238 شہریوں کو نکال لیا ہے۔

قطر نے بھی 3 فروری سے چین کے لئے پروازیں معطل کر دی ہیں۔

بنگلہ دیش  نے کورونا وائرس کی وجہ سے چینی شہریوں کے لئے سرحد پر ویزے کی فراہمی  کو التوا میں ڈال دیا ہے۔

جنوبی کوریا نے بھی جاری کردہ اعلان میں کہا ہے کہ چین  کے صوبہ ہوبئیی میں موجود غیر ملکیوں کو جنوبی کوریا میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔



متعللقہ خبریں