افغانستان میں تواتر سے طالبان کے حملے، 10 فوجی ہلاک

طالبان عسکریت پسندوں نے سنگین تحصیل  میں ایک فوجی تھانے کے جوار میں نصب کردہ بم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ہوا میں اڑا دیا

1330991
افغانستان میں تواتر سے طالبان کے حملے، 10 فوجی ہلاک

افغانستان کے جنوبی  صوبے ہلمند سے منسلک سنگین تحصیل میں ایک فوجی تھانے پر طالبان  کے  بم حملے میں 10 فوجی ہلاک ہو گئے۔

ہلمند کے دفتر ِ گورنر کے ترجمان  عمر زوواک نے پریس کو بتایا ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں نے سنگین تحصیل  میں ایک فوجی تھانے کے جوار میں نصب کردہ بم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ہوا میں اڑا دیا۔

زوواق کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 10 فوجی ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے ، حملے کے بعد طالبان دہشت گردوں اور فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

ادھر طالبان نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں 26 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں