افغانستان، فوجی چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ

دہشت گردوں نے  دولت آباد  سے منسلک گاوں ہیلی گیلی میں ایک چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا، 20 فوجیوں کی ہلاکت کا دعوی

1328515
افغانستان، فوجی چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ

افغانستان  کے شمالی صوبے بلح  کی تحصیل  دولت آباد میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر طالبان عسکریت پسندوں  کے حملے میں 7 فوجی ہلاک ہو گئے۔

وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری  کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے  کہ   دہشت گردوں نے  دولت آباد  سے منسلک گاوں ہیلی گیلی میں ایک چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا۔

حملے میں 7 فوجیوں  کے ہلاک ہونے  کی  اطلاع دینے   والے اس اعلامیہ کے مطابق  چھ سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے  ہیں۔

اُدھر عینی شاہدین  کا کہنا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 10 سے زائد ہے تو طالبان   نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں 20 فوجی  ہلاک کر دیے گئے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں