امریکی صدر کا بیان ہماری عوام کے خلاف نفرت کا اظہار ہے: شمالی کوریا

شمالی کوریائی وزیر خارجہ چو سون ہوئی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر تنقید کی ہے جس میں انہوں نے  شمالی کوریا  کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کا امکان ظاہر کیا تھا

1318900
امریکی صدر کا بیان ہماری عوام کے خلاف نفرت کا اظہار ہے: شمالی کوریا

امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ پھر سے شروع ہو گیا ہے۔

 شمالی کوریائی وزیر خارجہ چو سون ہوئی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر تنقید کی ہے جس میں انہوں نے  شمالی کوریا  کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کا امکان ظاہر کیا تھا۔

 واضح رہے کہ  اسی بیان میں ٹرمپ نے شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اُن کو ایک مرتبہ پھر "راکٹ مین" قرار دیا تھا۔

چو سون ہوئی نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر کے تازہ بیان سے شمالی کوریائی عوام میں امریکہ اور اس کی عوام کے خلاف نفرت کی لہر میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

 دو  سال  قبل بھی امریکی صدر اور شمالی کوریائی لیڈر کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔



متعللقہ خبریں