افغانستان: طالبان کا چیک پوسٹوں پر حملہ،10 افراد ہلاک

طالبان نے صوبے کی دو پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں افغان پولیس کمانڈر سمیت 10 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ سے 3  دہشتگرد بھی مارے گئے

1318933
افغانستان: طالبان کا چیک پوسٹوں پر حملہ،10 افراد ہلاک

طالبان نے صوبے کی دو پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں افغان پولیس کمانڈر سمیت 10 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ سے 3  دہشتگرد بھی مارے گئے۔

خبر   کے مطابق، افغانستان کے صوبے قندوز کے ضلع امام صاحب میں طالبان نے 2 پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پولیس کمانڈر محمد ظاہر سمیت 10 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں 3 طالبان جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 پولیس نے حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

 حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں