بھارت: فضائی آلودگی کی وجہ سے پرائمری اسکولوں میں تعطیلات

نئی دہلی میں فضائی آلودگی میں شدید اضافے کی وجہ سے پرائمری اسکولوں کو 18 نومبر تک بند کر دیا گیا

1305940
بھارت: فضائی آلودگی کی وجہ سے پرائمری اسکولوں میں تعطیلات

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی میں شدید اضافے کی وجہ سے پرائمری اسکولوں کو 18 نومبر تک بند کر دیا گیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئندہ چند دنوں تک فضائی آلودگی میں اضافے کی وارننگ پر حفظ ما تقدم کے طور پر اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

حفاظتی اقدام کے طور پر نئی دہلی کے سنسکرت اسکول، نرسری اسکول اور پرائمری اسکول کی پہلی اور دوسری جماعت کے بچوں  کو 18 نومبر تک چھٹیاں کر دی گئی ہیں۔

ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ  کے حکام کے مطابق فضائی سرگرمیوں کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے اور احتیاطی تدبیر کے طور پر طالبعلموں کو ماسک پہننے کی تلقین کی گئی ہے۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ آروند کجریوال نے ٹویٹر  سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "میں تمام صوبوں کو بھوسہ جلانے کا مسئلہ حل کرنے کی دعوت دیتا ہوں"۔



متعللقہ خبریں