"کالا پانی" کے علاقے کو بھارت نے ضم کر لیا،نیپال کااحتجاج

نیپالی دفتر خارجہ  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  کالا پانی کا علاقہ  برطانوی تسلط کے دوران  ایسٹ نڈیا کمپنی کے ساتھ سن 1816 میں طے شدہ معاہدے  کے تحت نیپال کا حصہ ہے جس پر بھارت نے اپنا قبضہ    ظاہر کرتےہوئے غلطی کی ہے

1302044
"کالا پانی" کے علاقے کو بھارت نے ضم کر لیا،نیپال کااحتجاج

 نیپال نے بھارتی  محکمہ داخلہ کی طرف سےمتعین کردہ  ایک نئے نقشے  میں  متنازعہ کالا پانی نامی علاقے کو ضم کرنے پر  رد عمل ظاہر کیا ہے۔

 نیپالی دفتر خارجہ  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  کالا پانی کا علاقہ  برطانوی تسلط کے دوران  ایسٹ نڈیا کمپنی کے ساتھ سن 1816 میں طے شدہ معاہدے  کے تحت نیپال کا حصہ ہے جس پر بھارت نے اپنا قبضہ    ظاہر کرتےہوئے غلطی کی ہے ۔

 بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ  حکومت نیپال  اس تنازعے کو دو طرفہ مذاکرات سے حل کرنے کا متمنی ہے ،کالا پانی نیپال کا حصہ ہے  اور ہم اپنی سرحدوں   کا تحفظ کرنے کے پابند ہیں   مگر  چاہتے ہیں کہ  دونوں ممالک  دستاویز   کے دلائل کی روشنی میں  اس کا حل تلاش کریں ۔

 



متعللقہ خبریں