افغانستان، بم دھماکے اور جھڑپ میں بچے اور پولیس اہلکار ہلاک

درقد تاخیری گاوں میں سڑک کنارے نصب بم  اسکول کے طالبعلموں کے گزر کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا

1298931
افغانستان، بم دھماکے اور جھڑپ میں بچے اور پولیس اہلکار ہلاک

افغان صوبے طہار کی تحصیل در قد میں رونما ہونے والے دھماکے میں 9 بچے لقمہ اجل بن گئے۔

پولیس  کا کہنا ہے کہ درقد تاخیری گاوں میں سڑک کنارے نصب بم  اسکول کے طالبعلموں کے گزر کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے 9 بچے ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

حکام نے دعوی کیا ہے کہ یہ بم طالبان شر پسندوں نے نصب  کیا تھا۔

طالبان نے اس معاملے پر فی الحال کوئی اعلان جاری نہیں کیا۔

طالبان شر پسندوں  کے شمالی افغانستان  کے صوبے سارے پل کی تحصیل سانچراق میں  واقع ایک تھانے پر حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

سانچراق  کے کمشنر نقیب اللہ دقیق نے  اخباری نمائندوں کو بتایا ہے کہ عسکریت پسندوں نے سانچراق   کے علاقے توپ خانے میں ایک پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، جس پر ہونے والی جھڑپ میں 2 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔  اس دوران 15  حملہ آور ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔

 

 



متعللقہ خبریں