ہانگ کانگ:متنازعہ قانون واپس مگر مظاہرین احتجاج جاری رکھنے پر مصر

ہانگ کانگ کی حکومت نے5 ماہ سے جاری احتجاجی مظاہروں کا سبب بننے والا ملزمان کی چین حوالگی کا متنازعہ بل باضابطہ طور پر واپس لے لیا ہے تاہم مظاہرین احتجاج جاری رکھنےکے حق میں ہیں

1293252
ہانگ کانگ:متنازعہ قانون واپس مگر مظاہرین احتجاج جاری رکھنے پر مصر

ہانگ کانگ کی حکومت نے5 ماہ سے جاری احتجاجی مظاہروں کا سبب بننے والا ملزمان کی چین حوالگی کا متنازعہ بل باضابطہ طور پر واپس لے لیا ہے تاہم، سیاسی حلقے اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ اس اقدام کے باوجود احتجاج ختم ہونے کا امکان نہیں ہے۔

خبر کے مطابق ہانگ کانگ کے سلامتی امور کے عہدے دار جون لی  نے ہانگ کانگ کی خود مختار اسمبلی میں بل واپس لینے کا باضابطہ اعلان کیا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ اس بل سے ہانگ کانگ کا معاشرہ انتشار کا شکار ہوا لہذا اسے فوری طور پر ختم کیا جا رہا ہے۔

اس اعلان کے بعد  پارلیمان  میں موجود جمہوریت پسند قانون سازوں نے متعدد سوالات اٹھائے  تاہم جون  لی نے ان کا کوئی جواب نہیں دیا۔

 دوسری جانب حکومت کے اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے 5 ماہ سے احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے دیگر مطالبات پورے نہیں ہو جاتے احتجاج جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ 5 ماہ سے جاری احتجاج کے دوران پولیس مظاہرین پر ااشک آور گیس، پانی کا چھڑکاؤ اور ربڑ کی گولیاں استعمال کرتی رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں