افغانستان: پارلیمنٹ کی عمارت پر راکٹ حملہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ کی عمارت پر راکٹ حملہ کیا گیا

1287837
افغانستان: پارلیمنٹ کی عمارت پر راکٹ حملہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ کی عمارت پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔

کابل پولیس ڈائریکٹریٹ کے ترجمان فردوس فرامرز نے پریس کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کابل کے علاقے دارلامان  میں واقع پارلیمنٹ کی عمارت کو ہدف بنایا  کر تین راکٹ فائر کئے گئے لیکن تینوں راکٹ گولے عمارت کے جوار میں گرے ہیں۔

فرامرز کے مطابق حملے میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں