افغانستان: قاتلانہ حملے میں گورنر ہلاک

دارالحکومت کابل میں تحصیل جغاتو کے گورنر رضا محمد وزیری پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وزیری ہلاک ہو گئے ہیں

1287105
افغانستان: قاتلانہ حملے میں گورنر ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صوبہ میدان وارداک کی تحصیل جغاتو کے گورنر رضا محمد وزیری پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وزیری ہلاک ہو گئے ہیں۔

کابل پولیس ڈائریکٹریٹ  کے ترجمان فردوس فرامراز  نے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کابل کے تھرڈ زون میں تحصیل جغاتو کے گورنر  وزیری پر مسلح حملہ کیا گیا۔

حملے میں وزیری ہلاک ہو گئے ہیں۔ حملے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔



متعللقہ خبریں