انڈونیشیا: وزیرپرچاقو سے حملہ،3 افراد گرفتار

انڈونیشیا کے  وزیرسلامتی ،سیاسی و قانونی امور ویرانٹو پرنا معلوم شخص نے چاقو سے حملہ کر دیا جس پر انہی فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا

1285546
انڈونیشیا: وزیرپرچاقو سے حملہ،3 افراد گرفتار

انڈونیشیا   کے  وزیر   سلامتی  ،سیاسی و قانونی امور ویرانٹو  پر چاقو سے حملہ کیا گیا ۔

 میٹرو ٹی وی  چینل کی خبر کے مطابق ،  یہ واقعہ  بانٹن نامی صوبے میں پیش آیا جہاں  ایک یونیورسٹی   عمارت کے افتتاح کے موقع پر  نا معلوم شخص نے وزیر پر چاقو سے حملہ کر دیا ۔

  بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں   ایک پولیس افسر بھی   پشت پر وار ہونے سے زخمی ہوا ہے۔

وزیر  ویرانٹو       کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جن کے بارے میں فی الحال کوئی اطلاع  نہیں ہے ۔

 حکام نے  اس واقعے  کے شبے میں  1 خاتون اور دو  اشخاص کو حراست میں لیا ہے۔



متعللقہ خبریں