بھارت: سیلاب اور دیگر متعلقہ حادثات کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچ گئی

صوبہ بہار میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور دیگر متعلقہ حادثات کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچ گئی

1283022
بھارت: سیلاب اور دیگر متعلقہ حادثات کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچ گئی

بھارت کے صوبہ بہار میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور دیگر متعلقہ حادثات کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچ گئی ہے۔

انڈیا ٹو ڈے کے مطابق صوبہ بہار کے 15 علاقوں میں 27 سے 30  ستمبر تک برسنے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور دیگر متعلقہ حادثات میں 97 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبے کے محکمہ آفات  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق  یہ ہلاکتیں ڈوبنے، گرتی دیواروں یا درختوں کے نیچے دبنے  اور بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہوئی ہیں۔

دوسری طرف NDTV چینل کے مطابق صوبے میں  بارشوں کے بعد ڈینگی بخار کے واقعات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

حکام کے مطابق بارشوں کے بعد صوبے بھر میں 775 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تشخیص کی گئی ہے۔ مریضوں میں سے 80 کا تعلق سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر پٹنہ سے تھا۔



متعللقہ خبریں