چین: ہانگ کانگ میں مظاہرے جاری

جمہوریہ چین کے قیام کی 70 ویں سالانہ یاد سے 2 روز قبل بھی ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے

1278301
چین: ہانگ کانگ میں مظاہرے جاری
hong kong gosteriler1.jpg

چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں جون سے لے کر اب تک جاری حکومت مخالف مظاہرے،چھتری انقلاب کی پانچویں سالانہ یاد کی تقریبات  کے دائرہ کار میں بھی جاری ہیں۔

جمہوریہ چین کے قیام کی 70 ویں سالانہ یاد سے 2 روز قبل بھی ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔

وارننگ کے باوجود  بھی مظاہرین  کے منتشر نہ ہونے پر پولیس نے آنسو گیس اور تیز دھار پانی کا استعمال کیا۔

تاہم مظاہرین کچھ دیر کے لئے منتشر ہونے کے بعد دوبارہ جمع ہو گئے اور مارچ کی۔

کثیر تعداد میں مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ہانگ کانگ پولیس کے مطابق ماہِ جون سے لے کر اب تک جاری ان مظاہروں میں ایک ہزار 600 طالبعلموں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔



متعللقہ خبریں