چین: ہم، مسئلہ قبرص کے منصفانہ حل پر یقین رکھتے ہیں

ہم، مسئلہ قبرص کو جزیرے کے یونانی اور ترک دونوں فریقین کے مفادات سے ہم آہنگ شکل میں حل کی ضرورت پر یقین رکھتے ہیں: گنگ شوآنگ

1275993
چین: ہم، مسئلہ قبرص کے منصفانہ حل پر یقین رکھتے ہیں

چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم، مسئلہ قبرص کے جزیرے کے یونانی اور ترک دونوں فریقین کے مفادات سے ہم آہنگ شکل میں حل کی ضرورت پر یقین رکھتے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوآنگ نے دارالحکومت بیجنگ میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ سے مسئلہ قبرص کے اقوام متحدہ کے فیصلوں کی بنیاد پر اور عادلانہ اور منصفانہ حل کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

شوآنگ نے کہا ہے کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ حل پلان خواہ کوئی بھی ہو اس  کا قبرصی یونانی اور قبرصی ترک دونوں فریقین کے مفادات سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین متعلقہ فریقین سے اپیل کرتا ہے کہ  تحمل و متانت کو ہاتھ سے نہ جانے دیں اور ایسے یک طرفہ اقدامات سے پرہیز کریں جو مذاکرات کے دوبارہ آغاز اور مسئلہ قبرص  کے عادلانہ اور منصفانہ حل کو متاثر کریں۔



متعللقہ خبریں