انڈونیشیا: 6.4 کی شدت سے زلزلہ

انڈونیشیا کے صوبہ مالُوکُو میں 6.4 کی شدت سے زلزلہ، زلزلے کے بعد سونامی کا الارم نہیں دیا گیا

1273972
انڈونیشیا: 6.4 کی شدت سے زلزلہ

انڈونیشیا کے صوبہ مالُوکُو میں 6.4 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

انڈونیشیا محکمہ موسمیات  اور جیو فیزک کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ مالُوکُو کے علاقے ساوملاکی  سے 165 کلومیٹر شمال مغرب میں کھلے پانیوں میں تھا اور اس کی زیر زمین  گہرائی 11 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے میں ابتدائی معلومات کے مطابق کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ زلزلے کے بعد سونامی کا الارم نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ صوبہ مالُکُو کے علاقے ترنات میں 14 جولائی کو 7.3 کی شدت سے آنے والے زلزلے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں