مقبوضہ وادی میں بھارتی لاک ڈاؤن کا 47 واں روز، ظلم کی انتہا، دنیا کی خاموشی معنی خیز

یاد رہے کہ مقبوضہ وادی میں‌بھارتی فوج نے 5 اگست سے مارکیٹں‌، بزنس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کر رکھی ہے ،تمام تر بھارتی مظالم کے باوجود لوگوں کا حوصلہ بلند ہے، مسلسل کرفیو کے باوجود مظاہرے اور جگہ جگہ احتجاج جاری ہے

1273103
مقبوضہ وادی میں بھارتی لاک ڈاؤن کا 47 واں روز، ظلم کی انتہا، دنیا کی خاموشی معنی خیز

مقبوضہ وادی میں بھارتی لاک ڈاؤن 47 ویں روز میں داخل ہوگیا، 5 اگست سے گھروں میں بند کشمیریوں کی زندگی بدتر ہوگئی، کشمیری خواتین بھی آزادی کی جدوجہد میں مردوں کے شانہ بشانہ ہیں۔

 عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،

یاد رہے کہ مقبوضہ وادی میں‌بھارتی فوج نے 5 اگست سے مارکیٹں‌، بزنس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کر رکھی ہے ،تمام تر بھارتی مظالم کے باوجود لوگوں کا حوصلہ بلند ہے، مسلسل کرفیو کے باوجود مظاہرے اور جگہ جگہ احتجاج جاری ہے۔

سری نگر سے ذرائع کےمطابق بھارتی فوج طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آواز دبانے میں مصروف ہے۔ ہر گلی اور سڑک پر بھارتی فوج تعینات ہے، کشمیریوں کو گھروں سے نکلنے نہیں دیا جا رہا، مارکیٹ، دکانیں، ٹرانسپورٹ بند ہیں

عالمی ذرائع ابلاغ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں‌ کمیونی کیشن سسٹم بند جبکہ ٹی وی چینلز تک رسائی نہیں، مودی سرکار بھارتی سیاسی رہنماؤں کو بھی وادی کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

وادی میں تعینات بھارتی فوج نے خوف کا ماحول بنا دیا، کشمیری اپنے گھروں میں قید ہوگئے، لوگ روزمرہ کی ضروری اشیاء خریدنے سے قاصر ہیں، دودھ، بچوں کی خوراک، ادویات سب ختم ہوچکا ہے۔

وادی میں مارکیٹ، دکانیں، بزنس اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ مسلسل کرفیو کی وجہ سے سیب کی پکی فصلیں خراب ہونے لگیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فصلیں مارکیٹوں تک پہنچانے میں ناکام ہیں۔

وادی میں تمام مساجد کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، اب تک ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
 

 



متعللقہ خبریں