وہ دن دور نہیں جب آزاد کشمیر پر بھی ترنگا پرچم لہرائے گا: بھارتی وزیر خارجہ

بھارتی  وزیر خارجہ سبرامنیئم جے شنکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے  زیر کنٹرول آزاد کشمیر  بھارت کا انگ ہے  اور وہ دن دور نہیں جب وہاں بھی  ہماراترنگا پرچم لہرائے گا

1271450
وہ دن دور نہیں جب آزاد کشمیر پر بھی ترنگا پرچم لہرائے گا: بھارتی وزیر خارجہ

 بھارتی  وزیر خارجہ سبرامنیئم جے شنکر نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب آزاد کشمیر بھی  بھارتی  پرچم لہرائے گا۔

 بھارتی ٹی وی  چینل NDTV  کے مطابق، وزیر خارجہ نے خارجہ پالیسی سے متعلق  موجودہ صورت حال کے بارے میں  سوالوں کے جواب دیئے اور کہا کہ  پاکستان کے  زیر کنٹرول آزاد کشمیر  بھارت کا انگ ہے  اور وہ دن دور نہیں جب وہاں بھی  ہماراترنگا پرچم لہرائے گا۔

 پاکستان کی طرف سے  جموں کشمیر کے تنازعے کو  اقوام متحدہ میں اٹھانے کے سوال پر جے شنکر نے کہا کہ ہمیں  اس کی پروا نہیں کہ دنیا کیا کہتی ہے،ہم صرف سن 1972 کی  اپنی  پالیسی پر کاربند ہیں  ،کشمیر ہمارا مسئلہ ہے   اور  ہمارا  موقف اس کے نتیجے کا بھی  ایک دن سبب بنےگا۔



متعللقہ خبریں