تشدد مسئلے کا حل نہیں ہے: ہانگ کانگ انتظامیہ

تشدد مسئلے کے حل سے زیادہ معاشرے کو نقصان پہنچائے گا: ہانگ کانگ انتظامیہ

1270065
تشدد مسئلے کا حل نہیں ہے: ہانگ کانگ انتظامیہ

ہانگ کانگ انتظامیہ نے کل ہزاروں افراد کی شرکت سے حکومت مخالف مظاہرے کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تشدد مسئلے کا حل نہیں ہے۔

چین کی ہانگ کانگ خصوصی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مظاہروں میں پولیس آنسو گیس اور تیز دھار پانی کا ستعمال کر رہی ہے جبکہ مظاہرین سرکاری عمارتوں پر پیٹرول بم پھینک رہے ہیں ، ٹریفک جام کر رہے ہیں اور سڑکوں پر آگ جلا رہے ہیں ۔ یہ تشدد مسئلے کے حل سے زیادہ معاشرے کو نقصان پہنچائے گا۔

ہانگ پولیس کی طرف سے بھی جار ی  کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کل کے مظاہروں میں مخالف گروپوں  نے فولادی سلاخوں سے ایک دوسرے  پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کثیر تعداد میں افراد زخمی ہوئے اور پولیس آنسو گیس کا استعمال کرنے پر مجبور ہو گئی۔

ہانگ کانگ میں،مجرمین کو چین کے حوالے کرنے  سے متعلق قانونی بل  کے خلاف، شروع ہونے والے مظاہرے 15 ویں ہفتے میں داخل  ہو چکے ہیں اور کل انتظامیہ مخالف گروپوں میں سے سول ہیومین رائٹس فرنٹ  نے احتجاجی مظاہرے کروائے۔

مظاہرین نے کاز وے بے سے سینٹرل  کی طرف مارچ کی اور وا ن چائی  اور ایڈمرلٹی  میں سرکاری عمارتوں کے قریب پیٹرول بم پھینکے۔

مظاہروں کی وجہ سے بعض  شاہراہوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ، بعض خریداری مراکز کو نقصان پہنچا اور مظاہروں کے بعد وا ن چائی  اور ایڈمرلٹی میں  میٹروٹرین کو بند کر دیا گیا۔

پولیس کی طرف سے منتشر ہونے کی وارننگ کے باوجود مظاہرین نے مظاہرے جاری رکھے جس کے جواب میں پولیس نے بکتر بند گاڑیوں اور آنسو گیس کے ساتھ مظاہروں میں مداخلت کی۔ مظاہرین نے بھی پولیس پر پیٹرول بم اور پتھر پھینکے۔

واضح رہے کے علاقے میں ماہِ جون سے جاری  مظاہروں میں  اس وقت تک ایک ہزار 340 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے ۔



متعللقہ خبریں