شمالی کوریا باز نہ آیا پھرمیزائل تجربہ کر ڈالا

شمالی کوریا نے ایک مرتبہ پھر میزائلوں کا تجربہ کیا ہے جو کہ مشرق سے کھلے سمندر کی جانب داغے گئے

1266532
شمالی کوریا باز نہ آیا پھرمیزائل تجربہ کر ڈالا

جنوبی کوریا کی خبر  ایجنسی یون ہاپ کے مطابق ،شمالی کوریا نے ایک مرتبہ پھر میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

 یہ میزائل شمالی کوریا کے مشرق سے کھلے سمندر کی جانب داغے گئے۔

 چند ہفتے پہلے بھی شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے کئی قلیل الفاصلہ  میزائل  داغے تھے۔

 ان میزائل تجربات سے پہلے شمالی کوریا نے ستمبر کے اوآخر میں امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات شروع کرنے کی تجویز بھی پیش کی تھی تاہم، شمالی کوریا کا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات مخصوص شرائط کے تحت ہی ممکن ہو سکتے ہیں لیکن مجوزہ شرائط کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔



متعللقہ خبریں