افغانستان: خود کش بم حملہ، 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک

صوبہ کندز میں خود کش بم حملے کے نتیجے میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 15 افراد زخمی ہو گئے

1262464
افغانستان: خود کش بم حملہ، 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے کندز میں خود کش بم حملے کے نتیجے میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 15 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے کہا ہے کہ حملہ آور نے کندز کے مرکزی علاقے سہہ دیریک میں جمع سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جا کر اپنے جسم سے بندھا بم اڑا دیا۔

حملے میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور شہریوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے اور حملے میں 21 سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔



متعللقہ خبریں