ہندوستان میں شدید بارشیں اور سیلاب جان لیوا بن رہے ہیں

موسلا دھار بارشوں   سے پیدا ہونے والے سیلاب سے کم ازکم 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو 14 علاقوں میں تعلیمی سرگرمیوں میں وقفہ دے دیا گیا ہے

1250526
ہندوستان میں شدید بارشیں اور سیلاب جان لیوا بن رہے ہیں

جنوب مغربی ہندوستان کے صوبے کیرالہ میں مؤثر ہونے والی شدید بارشوں  سے پیدا ہونے والے سیلاب  سے کم ازکم 22 افراد ہلاک ہو گئے۔

این ڈی ٹی وی  کی خبر کے مطابق کوچی شہر کے کوچین  انٹر نیشنل  ایئرپورٹ  سے  پروازوں کو شدید بارش  کی بنا پر اتوار  تک  روک  دیا گیا ہے۔

صوبہ کیرالہ کی آفات انتظامیہ کے حکام نے سیلاب سے متاثرہ علاقے سے نقل مکانی کیے جانے والے 22 ہزار سے زائد افراد  کو سیلاب زد گان کے لیے خصوصی طور پر بنائے گئے 315 امدادی کیمپوں میں  پناہ دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موسلا دھار بارشوں   سے پیدا ہونے والے سیلاب سے کم ازکم 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو 14 علاقوں میں تعلیمی سرگرمیوں میں وقفہ دے دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وایاند علاقے میں مٹی کا تودہ گرنے سے کم ازکم  ڈیڑھ سو افراد مٹی تلے دب گئے ہیں  جبکہ 200 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں