بھارت: شدید بارشیں اور سیلاب، 16 افراد ہلاک

بھارت کے صوبے مہاراشٹرا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے 16 افراد ہلاک

1249853
بھارت: شدید بارشیں اور سیلاب، 16 افراد ہلاک

بھارت کے صوبے مہاراشٹرا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اے این آئی خبر رساں ایجنسی  کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے صوبہ مہاراشٹریا سے منسلک علاقے پونا میں 4، ستارا میں 7، سانگلی اور کولاہ پور میں دو دو اور سولا پور میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں سے تقریباً 30 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں اسکولوں میں تعطیلات کر دی گئی ہیں اور اور امدادی کاموں کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں