شمالی کوریا نے پھر میزائل تجربہ کر دیا،جنوبی کوریا کی تشویش میں اضافہ

واضح رہے کہ  چند روز قبل بھی شمالی کوریائی حکومت نے ایسے ہی میزائل کے تجربات کیے تھے جن   کا مقصد اگلے ماہ شروع ہونے والی امریکی اور جنوبی کوریائی فوجی مشقوں کو روکنا خیال کیا گیا تھا

1245399
شمالی کوریا نے پھر میزائل تجربہ کر دیا،جنوبی کوریا کی تشویش میں اضافہ

شمالی کوریا نے آج  ایک کم فاصلے کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

 واضح رہے کہ  چند روز قبل بھی شمالی کوریائی حکومت نے ایسے ہی میزائل کے تجربات کیے تھے جن   کا مقصد اگلے ماہ شروع ہونے والی امریکی اور جنوبی کوریائی فوجی مشقوں کو روکنا خیال کیا گیا تھا۔

آج کے روز یہ   تجرباتی میزائل مشرقی  ساحلی شہر   وُ نسان سے داغے گئے ہیں۔

 جنوبی کوریا کی فوج کے سربراہ  کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور مزید تجربات کا امکان ہے۔

دریں اثنا٫جنوبی کوریائی وزیر خارجہ نے کہا  تھا  کہ ایسے میزائل کے تجربات سے جزیرہ نما کوریا میں عسکری کشیدگی میں کمی پیدا نہیں ہو سکتی  لہذا  میزائل کے تجربات  روکے جائیں ۔

 



متعللقہ خبریں