فلپائن میں اوپر تلے دو زلزلے، 8 افراد ہلاک

شمالی صوبے باتانیس میں مقامی وقت کے مطابق علی الصبح 4 بجکر 16 منٹ پر5٫4 اور 7 بجے 5٫9 کی شدت کے دو زلزلے پیش آئے

1243410
فلپائن میں اوپر تلے دو زلزلے، 8 افراد ہلاک

شمالی فلپائن  میں  رونما ہونے والے دو شدید زلزلوں سے کم ازکم 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

فلپائنی آتش فشاں اور زلزلہ سائنسی انسٹیٹیوٹ سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ملک کے شمالی صوبے باتانیس میں مقامی وقت کے مطابق علی الصبح 4 بجکر 16 منٹ پر5٫4 اور 7 بجے 5٫9 کی شدت کے دو زلزلے پیش آئے ہیں۔

زلزلے کے بعد جانی نقصان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہ گئیں  تا ہم عالمی پریس میں شائع خبروں کے مطابق ان زلزلوں سے 8 جانیں تلف ہوئی ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اس صوبے میں متعدد عمارتوں میں شگاف پڑ گئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں