کابل بم دھماکوں سے گونج اٹھا،10 ہلاک متعدد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تین بم دھماکوں کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ  متعدد  زخمی ہوگئے ہیں

1242674
کابل بم دھماکوں سے گونج اٹھا،10 ہلاک متعدد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تین بم دھماکوں کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ  متعدد  زخمی ہوگئے۔

خبر  کے مطابق یہ دھماکے کابل کے مشرقی حصے میں ہوئے۔

 ان میں سے پہلا حملہ ایک موٹر سائیکل پر سوار خود کش عسکریت پسند کی طرف سے کیا گیا  جس نے خود کو وزارت معدنی وسائل  کے اہلکاروں کی ایک بس کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔

ننگر ہار کی صوبائی  انتظامیہ کے ترجمان عطا اللہ ہوگیانی  نے بتایا کہ دوسرا بم حملہ بھی مشرقی کابل کے اسی علاقے میں کچھ ہی دیر بعد کیا گیا جبکہ تیسرا دھماکہ مشرقی کابل ہی میں لیکن پہلے دو دھماکوں کے مقامات سے کچھ دور کیا جانے والا ایک کار بم حملہ تھا۔

 واضح رہے کہ افغان دارالحکومت میں ایسا کافی عرصے بعد ہوا ہے کہ عسکریت پسندوں نے سرکاری اورعوامی  مقامات  کو نشانہ بناتے ہوئے شہر میں چند ہی گھنٹوں کے دوران  تین مختلف مقامات پر بڑے بم دھماکے کیے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں