شمالی کوریا نےقلیل المسافت میزائل تجربہ کر ڈالا،فاصلہ 270 میل تھا

شمالی کوریا کا میزائل 270 میل کا فاصلہ طے کرنے کے بعد جاپان کی سمندری حدود میں جاگرا  جس پر جاپان نے پیانگ یانگ کی تازہ کارروائی کو جارحانہ اور افسوسناک قرار دیا ہے

1241946
شمالی کوریا نےقلیل المسافت میزائل تجربہ کر ڈالا،فاصلہ 270 میل تھا

شمالی کوریا نے اپنی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

خبرکے مطابق، شمالی کوریا  نے ونسان کے  علاقے سےایک اور  مختصر فاصلے کے میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے جسے شمالی کوریائی عسکری دفاعی نظام   میں شامل کیا جائے گا۔

  کہا گیاہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربات کرنے کا مقصد امریکہ کو اپنی طاقت کا احساس دلانا ہے، جبکہ مستقبل میں مزید میزائل تجربات کا عندیہ دیا گیا ہے۔

شمالی کوریا کا میزائل 270 میل کا فاصلہ طے کرنے کے بعد جاپان کی سمندری حدود میں جاگرا  جس پر جاپان نے پیانگ یانگ کی تازہ کارروائی کو جارحانہ اور افسوسناک قرار دیا ہے۔

 یاد رہے کہ امریکی صدر نے کم جونگ سے اپنی ملاقاتوں میں اسی بات پر زور دیا تھا کہ وہ جوہری تجربات کا مکمل طور پر خاتمہ کریں بصورت دیگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔



متعللقہ خبریں