انڈونیشیا: ماحولیات کے علمبردار حکومت کے خلاف دعوی دائر کرنے کی تیاریوں میں

ماحولیاتی ایکٹیوسٹوں کی طرف سے، جکارتہ میں بڑھتی ہوئی آلودگی میں کمی کے لئے ضروری تدابیر میں اضافے اور ان تدابیر کے خلاف ورزیوں کے خلاف سخت قوانین کے اطلاق کے لئے حکومت کے خلاف دعوی دائر کرنے کا فیصلہ

1228979
انڈونیشیا: ماحولیات کے علمبردار حکومت کے خلاف دعوی دائر کرنے کی تیاریوں میں

انڈونیشیا میں ماحولیاتی ایکٹیوسٹوں کے ایک گروپ نے دارالحکومت جکارتہ میں بڑھتی ہوئی آلودگی میں کمی کے لئے ضروری تدابیر میں اضافے اور ان تدابیر کے خلاف ورزیوں کے خلاف سخت قوانین کے اطلاق کے لئے حکومت کے خلاف دعوی دائر  کرنے  کا فیصلہ کیا ہے۔

جکارتہ جنوبی ایشیاء کے علاقے میں شدید ترین فضائی آلودگی کے حامل ممالک میں سرفہرست  ہے اور گذشتہ مہینے فضاء میں مضر صحت مالیکیولز کی شرح 240 تک پہنچنے پر ماحولیاتی حلقے حرکت میں آ گئے ہیں۔

سرکاری ملازمین، فنکاروں اور کاروباری حضرات سمیت 30 ہزار سے زائد ماحولیات کے علمبرداروں  نے اس معاملے میں حکومت کو متحرک کرنے اور موجودہ پالیسیوں میں توسیع لانے کے لئے صدر، وزارت داخلہ، وزارت صحت  اور وزارت ماحولیات  کے ساتھ ساتھ جکارتہ، بانتین اور مغربی جاوا  کے منتظمین کے خلاف دعوی دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دعوے کے ذمہ دار جکارتہ قانونی انسٹیٹیوٹ  کے وکیل آیو ایزا تیارا نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ  مذکورہ قانونی کاروائی سے ہم  موجودہ پالیسیوں میں توسیع اور آلودگی کے سد باب کے لئے موئثر اقدامات  کی خاطر حکومت کو حرکت میں لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔



متعللقہ خبریں