کابل میں زوردار دھماکہ، 50 سے زائد افراد زخمی

افغان دارالحکومت کابل میں زور دار دھماکے کے بعد دو طرفہ لڑائی کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 50 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے

1227731
کابل میں زوردار دھماکہ، 50 سے زائد افراد زخمی

افغان دارالحکومت کابل میں زور دار دھماکے کے بعد دو طرفہ لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ایک کار بم دھماکہ سرکاری عمارتوں کے قریب ہوا ہے۔

وزارت صحت کے ایک ترجمان وحید اللہ کا کہنا ہے  کہ  اب تک 50 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

 حکام نے ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی اعداد و شمار سامنے نہیں آئےہیں۔

 ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ  یہ دھماکہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب دوحہ ميں افغان طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات کا ساتواں دور جاری ہے جن  کا مقصد افغانستان میں جاری 18 سالہ جنگ کا خاتمہ ہے۔



متعللقہ خبریں