افغانستان، بلگان کی تحصیل پر طالبان نے حملہ کرتے ہوئے 25 محافظین کو مار ڈالا

عینی  شاہدین نے  تیس محافظین کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے

1227176
افغانستان، بلگان کی تحصیل پر طالبان نے حملہ کرتے ہوئے 25 محافظین کو مار ڈالا

افغانستان  کے شمالی صوبے بگلان  کی تحصیل نحرین  میں چیک پوسٹ پر حملے میں 25 محافظین ہلاک ہو گئے۔

اس حملے کی ااطلاع طالبان عسکریت پسندوں نے دی ۔  بعد ازاں  بلگان ضلعی شوری کے رکن  محمد حنیف کوہ گدائی  نے پریس کو بتایا ہے کہ طالبان شر پسندوں نے  نحرین کی ایک چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا جس دوران 25 محافظین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو  بیٹھے۔

اس حملے میں 8 مخافطین کے زخمی ہونے کا بھی ذکر کرنے والے کوہ گدائی نے  بتایا کہ علاقے کو فوجیوں کی اضافی کمک روانہ کر دی گئی ہے۔

اُدھر عینی  شاہدین نے  تیس محافظین کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔



متعللقہ خبریں