بھارت: دماغی انفیکشن کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 145 تک جا پہنچی

بھارت میں "اینسفالٹ "کے نام سے پہچانی جانے والی دماغی انفیکشن کی بیماری  سے ہلاکتوں کی تعداد 145 تک جا پہنچی

1223635
بھارت: دماغی انفیکشن  کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 145 تک جا پہنچی

بھارت میں "اینسفالٹ "کے نام سے پہچانی جانے والی دماغی انفیکشن کی بیماری  سے ہلاکتوں کی تعداد 145 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کے روزنامہ انڈیا ٹو ڈے کے مطابق ملک کے مشرقی صوبے بہار  میں آکیوٹ اینسفالٹ سینڈروم کی وجہ سے 145 بچے موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

خبر کے مطابق بیماری کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے 129 مظفر پور میں ہوئی ہیں۔

رواں مہینے کے آغاز سے صوبے کے 16 مختلف مقامات پر  600 سے زائد بچوں میں  مذکورہ متعدی بیماری   کی تشخیص ہوچکی ہے۔

ڈاکٹروں نے تاحال اس بیماری کی وجوہات  کا تعین نہیں کیا تاہم ماہرین کے مطابق بھارت کے غریب ترین صوبے بہار میں یہ متعدی بیماری  کچی لیچی کے استعمال سے پھیلی ہے۔

بیماری خاص طور پر بچوں کو متاثر کر رہی ہے اور اس میں مبتلا مریضوں کے دماغ میں سوجن ، قے اور شدید بخار کی علامتیں دیکھی جا رہی ہیں۔


ٹیگز: #بھارت

متعللقہ خبریں