افغانستان، طالبان اور سیکورٹی قوتوں کے درمیان جھڑپ میں 2 شہری ہلاک

جھڑپ کے دوران ایک مارٹر  گولا  ہوجا سبز پوش  کے ایک مکان پر آن لگا، جس سے دو شہری ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے

1219983
افغانستان، طالبان اور سیکورٹی قوتوں کے درمیان جھڑپ میں 2 شہری ہلاک

افغانستان میں طالبان  عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسسز کے درمیان تصادم میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

محکمہ پولیس کا کہنا ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں  کے شمالی صوبے فریاب کی تحصیل سبز پوش پر حملے کے بعد جھڑپ ہوئی۔

جھڑپ کے دوران ایک مارٹر  گولا  ہوجا سبز پوش  کے ایک مکان پر آن لگا، جس سے دو شہری ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ گولا طالبان نے پھینکا تھا۔

طالبان نے فی الحال اس موضوع کے حوالے سے کوئی اعلان جاری نہیں کیا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں